8 نومبر 2013 - 20:30
یوم علی اصغر علیہ السلام / آ اصغر آ جا آ اصغر آ جا

آ اصغر آ جا آ اصغر آ جاکچھ تو بولو آ نکھیں کھولو اصغر بہن بُلاتی ہےکُوزہ لے کر ہاتھوں میں وہ تُجھ کو ڈھونڈنے جاتی ہے

پانی جب پایا پیاسوں نے اے لال کلیجہ تھام لیاتیری ہمشیر سکینہ نے یہ کہہ کر تیرا نام لیااے میری جان رَن سے آ ئو اصغر بہن بُلاتی ہےکچھ تو بولو ۔۔۔۔۔

پانی نہ ملا اے لال تجھے اور تیر سے تیری پیاس بُجھیمعصوم سکینہ ہاتھوں میں مشکیزہ لے کر کہتی تھیمیرے پیاسے پانی پی لو اصغر بہن بُلاتی ہےکچھ تو بولو ۔۔۔۔۔

پانی میںتیرا چہرا اُس کو آ تا ہے نظر وہ روتی ہےپھیلائے عبا کے دامن کو ہمشیر فُغاں یہ کرتی ہےمیں پریشاں ہوں صدا دو اصغر بہن بُلاتی ہےکچھ تو بولو ۔۔۔۔۔

پانی اور مشک میرے بچے منسوب ہوئے دونوں تُجھ سےکہتی ہے بہن وہ تشنہ دہن سوتا ہے خفا ہو کر مجھ سےکیوں خفا ہو کچھ بتا دو اصغر بہن بُلاتی ہےکچھ تو بولو ۔۔۔۔۔

پانی بن کر یہ خونِ جگر آ نکھون سے تیری فُرقت میں بہادُوری میں تیری مر جائوں گی رو رو کے بہن دیتی ہے صدالوٹ آئو لوٹ آئو اصغر بہن بُلاتی ہےکچھ تو بولو ۔۔۔۔۔

پانی پہ نظر جب جاتی ہے بس پیاس تیری یاد آتی ہےتلوار کی طرح یاد تیری دل ٹُکرے میرا کر جاتی ہےآ بھی جائو آ بھی جائو اصغر بہن بُلاتی ہےکچھ تو بولو ۔۔۔۔۔

پانی کی جگہ تُربت کو تیری اشکوں سے بھیگویا بابا نےپھولون کی ردا جب مل نہ سکی نوحہ یہ کیا اُس دُکھیا نےنہ سکینہ کو رُلائو اصغر بہن بُلاتی ہےکچھ تو بولو ۔۔۔۔۔

پانی پانی کی ایک صدا دیتے تھے سبھی پر تم کو نہیںاب پانی ملا اطفال میرے پی لیں گے ابھی پر تم کو نہیںاس لیے تو دیکھو تم کو اصغر بہن بُلاتی ہےکچھ تو بولو ۔۔۔۔۔

پانی جو پیئو اے اہلِ اعزا پیاسوںکی مصیبت یاد کروعرفان اور مظہر دُنیا کو اور اصغر کو پیغام یہ دوقید خانے میں بھی تم کو اصغر بہن بُلاتی ہے

.......

/169