ابنا:محمد خزاعی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران نے مسئلے کے حل کیلئے جوہری مذاکرات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ کہ جنیوا مذاکرات، ایک جانب ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کے بارے میں تشویش دور ہونے اور دوسری جانب جوہری ایندھن بنانے کے حق کے ساتھ ایٹمی توانائی سے استفادے کے بارے میں ایران کے مسلمہ حق کی تائید نیز تہران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے پر منتج ہونے چاہیئیں۔انھوں نے این پی ٹی معاہدے اور آئی اے ای اے کے قوانین کی بنیاد پر ایران کے پرامن جوہری حقوق پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران اپنے مسلمہ اور قانونی جوہری حقوق سے ہرگز چشم پوشی نہیں کریگا۔ محمد خزاعی نے ویانا میں ایران اور آئی اے ای اے کے حالیہ مذاکرات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے درمیان تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے جس سے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی کافی امیدیں لگائی جاسکتی ہیں۔
.......
/169