ابنا: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر آغا مرتضی پویا نے ریڈیو تہران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور اب یہ حکومت مزید عوامی رد عمل کے سامنے قائم نہیں رہ سکتی اور اس حکومت کا شیرازہ اب بکھرنے والا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدرکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سیدالشہداءحضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی جاتی ہے اور آپ کا غم منایا جاتا ہے لیکن آل خلیفہ نے بحرینی قیدیوں کو عزاداری سے روک کرامریکہ اور سعودی عرب کو خوش کرنے کی کو شش کی ۔ آغا مرتضی پویا کا کہنا تھا کہ بہت جلد بحرینی عوام کی تحریک رنگ لائے گی اور آل خلیفہ کے ظلم و جور کا خاتمہ ہو جائیگا۔واضح رہے کہ بحرین میں قیدیوں کوآل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہل کاروں نے ماہ محرم الحرام میں امام عالی مقام کی عزاداری کرنے سے روک دیا ہے۔ یاد رہے کہ بحرین کی جیلوں میں انقلابی قیدیوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے حتی قیدیوں کو جیل میں علاج معالجہ کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے شب اول محرم میں منامہ میں عزاداراں حسینی پر حملہ کرکے کئی عزاداروں کو زخمی کردیا تھا۔
.......
/169