ابنا: انہوں نے مقامی اخبار ہم شہری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے لئے ماہرانہ سطح پر مزید جائزے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا نیا دور، فریقین کے وزرائےخارجہ کی سطح پر منعقد ہوں گے ۔سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے کے پیش نظر ایک غیرضروری بحران کے خاتمے اور ایک نئے افق کے آغاز کے عنوان کے تحت ایٹمی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ضروری ہے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے بارے میں مغربی ملکوں خاص طور پر امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے نہ صرف ملت ایران کے ایٹمی حقوق کا احترام نہیں کیا بلکہ انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف دباؤ اور پابندیاں بھی شدید کردی ہیں ۔
.......
/169