ابنا: گلشن کے علاقے دہوراجی اعظیم گوٹھ کے پاس زولجناح (زیارت ) کو جلوس عزا میں لے انے والے 26سالہ شیعہ نوجوان شان محمد بخش کا کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی طالبان کے دہشتگردوں نے اپنی درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے شیعہ نوجوان اور زولجناح کو شہید کردیا ۔شیعہ نوجوان شان محمد بخش کی جسد خاکی کو پٹیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے واضح رہے کے شہر کراچہ میں دن بھر حکومتی سرپرستی میں دہشتگردوں کاراج دہشتگرد دن بھر شیعہ ڈاکٹر نوجوان بزرگ افراد کو نشانہ بناتے رہے جس میں ایک اہلسنت بھائی بھی اپنے اہل تشیع دوست کے ساتھ جام شہادت نوش کرگئے ۔شہر کراچی میں دن بھر میں شہید ہونے والے افراد کی تعد اد 5 ہوگئی ہیں جن کو کراچی کے مختلف امام بارگاہ منتقل کردیا یا ہے جہاں ان کی نماز جنازہ اہل خانہ کی مشاورت کے بعد ادا کی جائے گئی ۔
.......
/169