3 نومبر 2013 - 20:30
تہران میں امریکہ کے سابق جاسوس خانہ کے باہر امریکی پرچم نذرآتش

4 نومبر/2013ء: آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی استکبار کے ساتھ مقابلہ کا قومی دن جوش و ولولہ کے ساتھ منایا گيا اس موقع پرطلباء نے ریلیوں میں بھر پور شرکت کی اور امریکہ و اسرائيل کے خلاف نعرے لگائے۔

ابنا: آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی استکبار کے ساتھ مقابلہ کا قومی دن جوش و ولولہ کے ساتھ منایا گيا اس موقع پرطلباء نے ریلیوں میں بھر پور شرکت کی اور امریکہ و اسرائيل کے خلاف نعرے لگائے اور امیرکہ و اسرائيل کے پرچموں کو آگ لگا دی آج دنیا میں سب سے زيادہ امریکی پرچم کو جلایا جاتا ہے۔13 آبان 1358 ہجری شمسی میں ایرانی طلباء نے تہران میں امریکی سفارتخآنہ پر قبضہ کرکےکئي امریکی جاسوس سفارتکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا جو جاسوسی کررہے تھے  اور اس کے بعد امریکی سفارتخانہ کا نام ہی جاسوس خانہ پڑ گيا ہے اور آج پوری دینا میں امریکی سفارتخانوں جاسوس خانہ قراردے رہی ہے جسے ایرانی طلباء نے تیس سال پہلے جاسوس خانہ قراردیا تھا۔ ایران میں 13 آبان کا دن عالمی استکبار کے ساتھ مقابلے کے دن کے طور پر منایاجاتا ہے،۔ آج کی ریلیوں میں طلباء نے امریکہ مردہ باد اور اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگآئے۔

.......

/169