ابنا: آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے اپنے تفسیر قرآن کریم کے درس میں محرم الحرام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ماہ محرم برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ ثقافت حسینی(ع) کی ترویج کیلئے بہترین فرصت ہے۔ انہوں نے کہا ماہ محرم الحرام سید الشہداء کا ذکر زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا خاک کربلا پر سجدے سے عبادت کے مرتبے میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں جام شہادت نوش کرنے والوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہمارے ملک کی فضا ہمیشہ شہداء کی خوشبو سے معطر رہتی ہے اور اگر آج ہم امن و امان کی زندگی بسر کر رہے ہیں تو یہ شہداء کے خون کی وجہ سے ہے۔ آیت اللہ جوادی آملی نے شیطان کو انسان کا ابدی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا شیطان کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا دوزخ میں جانے کیلئے ایک گناہ بھی کافی ہے لیکن بہشت میں جانے کیلئے ایمان اور عمل صالح کی ضرورت ہے۔
.......
/169