31 اکتوبر 2013 - 20:30
شامی افواج نے السفیرہ شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کیا + تصاویر

شامی فوج نے شمالی صوبے کے اہم شہر السفیرہ کو دہشت گردوں کو خالی کرایا اور اس شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے کل رات کو السفیرہ شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو توپخانے کی شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا اور گولہ باری کی شدت اتنی تھی کہ باقیماندہ دہشت گردوں کو پسپا ہونا پڑا۔ اس شہر میں تکفیریوں کو جیش الحر کی حمایت حاصل نہ تھی چنانچہ انھوں نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری افواج کی یلغار کی صورت میں وہ اس شہر کو چھوڑ کر پسپا ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ شامی افواج ایک مہینے سے السفیرہ کے نواح میں دہشت گردوں کے سے لڑتی رہی ہیں اور آج انھوں نے اس شہر میں دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔ یہ شہر اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ اس کے قریب شامی وزارت دفاع کے اسلحہ بنانے کے عظیم کارخانے واقع ہیں۔ السفیرہ سلمیہ کے راستے میں واقع ہے جو حلب اور حماہ کے درمیان واقع ہے اور یہ راستہ شامی افواج کی رسد کا راستہ ہے۔فوجی دستوں کے شہر میں داخل ہونے کے بعد بیشتر دہشت گرد فرار ہوگئے اور درجنوں مارے گئے یا پھر گرفتار کئے گئے۔  دہشت گرد ایک مہینے سے اپنے حامی ممالک نیز مختلف دہشت گرد گروپوں کو السفیرہ پہنچنے اور فوج کے سامنے مزاحمت کی دعوت عام دیتے رہے تھے لیکن جب شامی افواج نے فضائی بمباری اور پوپخانے کی گولہ باری کے بعد تین محاذوں سے ـ قومی دفاعی کمیٹیوں کے تعاون سے ـ شہر پر ہلہ بول دیا تو دہشت گردوں کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی چآرہ نہ رہا۔اطلاعات کے مطابق شدید جھڑپوں کے دوران بعض دہشت گردوں نے شہر میں داخل ہوکر مزاحمت کرنے کا ارادہ کیا لیکن وہ گھات میں بیٹھے شامی فوجیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

السفیرہ پر شامی افواج کا کنٹرول،

دہشت گردوں کے بہانے اور اس کاروائی کی اہمیت

امریکی اعتراف: شام مخالف گروپوں میں شدید اختلافات

شام میں دہشت گردوں کے لئے اسلحہ اسمگلنگ کا پرامن راستہ "ترکی"

شام میں دہشت گرد تنظیموں کے تین اہم کمانڈر ہلاک

صدر بشار اسد نے اقوام متحدہ کے ایلچی سے کیا کہا؟

کربلائےمعلی کو ہم نشانہ بنایا تھا/ محرم الحرام میں لبنان اور عراق کےلئےسعودیوں کا مذموم منصوبہ