ابنا: تہران میں الجزائر کے سفیر سفیان میمونی نے مہر خبـررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا بہترین حل قومی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جبکہ مذاکرات کے ذریعہ مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے دہشت گردی مسائل کا حل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی مذاکرات سے پہلے شام میں جنگ بندی ضروری ہے غیر ملکی دہشت گردوں نے شامی عوام کے لئے بہت بڑے مسائل پیدا کردیئے ہیں دہشت گرد شامی عوام کا خون بہارہے ہیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت بھی سنگين جرم و جنایت ہے۔ الجزائر کے سفیر نے ایران اور الجزائر کے باہمی تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے شعبہ میں اچھا اور بہترین تعاون جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ایک اہم پیشرفتہ اسلامی ملک ہے جو دیگر اسلامی ممالک کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے الجزائر کے سفیر نے کہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کے بعد حیرت انگیز ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے جس کا دشمن بھی اعتراف کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 477115
اسلامی جمہوریہ ایران میں الجزائر کے سفیر نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا بہترین حل قومی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔