29 اکتوبر 2013 - 20:30
پنجاب میں ڈینگی سے ہوئیں دو ہلاکتوں کی تصدیق

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر صحت نے رو اں سال ڈینگی سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ابنا: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر صحت نے رو اں سال ڈینگی سے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے انسدادڈینگی رانا مشہود نے مشترکہ پریس کانفرنس میں 6ہلاکتوں کی تردید کی اور کہا کہ ڈینگی سے اب تک صرف دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا تاثر بے بنیاد ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ راولپنڈی میں 56 اور لاہور میں ڈینگی کے 23مریض زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے حقائق پوشیدہ نہ رکھے جائیں اور اس کے تدارک کے لیے گزشتہ برسوں سے بڑھ کر اقدامات کئے جائیں، غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔پاکستانی اخباری ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی وائرس کے42 نئے کیسز سامنے اور ایک ہی دن ڈینگی میں مبتلا تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جس کے بعد صرف پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد6ہو گئی۔ اس دوران مزید 42 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔درایں اثنا صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکز پشاور میں زیر علاج ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔مریض کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے جسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی مہلک بیماری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲