ابنا: امیر قطر اور عمان کے شاہ نے شام کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، اپنے علاقائی دورے میں کل عمان پہنچے جہاں انھوں نے مسقط میں عمان کے شاہ قابوس بن سعید سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی وبین الاقوامی مسائل، خاصطور سے شام کے حالات اور اس ملک کی تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کی۔ اس سے قبل امیر قطر نے بحرین اور کویت کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے بحرین کے شاہ، شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور امیر کویت شیخ صباح احمد الصباح سے ملاقات اور شام کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ امیر قطر کا، علاقے کے عرب ملکوں کا دورہ، شام کے بحران کے بارے میں صلاح و مشورے اور شام میں تعینات دہشتگردوں کی حمایت کے حصول کے مقصد سے انجام پارہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قطر، علاقے کے ان عرب ملکوں میں سے ہے جنھوں نے بحران شام میں اس ملک میں تعینات دہشتگردوں کی ہمہ جہتی حمایت و مدد کی ہے اور جو شامی شہریوں اور سیکیورٹی فورسیز کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476805
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، اپنے علاقائی دورے میں کل عمان پہنچے جہاں انھوں نے مسقط میں عمان کے شاہ قابوس بن سعید سے ملاقات کی۔