ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اور چین کے تعلقات دوستانہ ہیں۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی آج چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہيں۔ انہوں نے بیجنگ پہنچ کر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات گذشتہ دو دہائيوں میں بالخصوص اقتصادی امور میں اطمینان بخش رہے ہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے جو چین کی پارلیمنٹ کے سربراہ کی دعوت پر چین گئے ہیں، کہا کہ ان کے اس دورے کا ایک ہدف دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون میں فروغ لانا ہے اور چینی حکام سے ان کے مذاکرات کا ایک اہم موضوع اقتصادی مسائل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعاون کے بارے میں بھی گفتگوکریں گے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ عالمی امن و استحکام اور علاقائي مسائل کے بارے میں ایران اور چین، مشترکہ مواقف کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کے صلاح و مشورے ہمیشہ مفید رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر بیجنگ میں چین کے صدر، پارلیمنٹ کے سربراہ اور اقتصادی عھدیداروں سے ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476570
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اور چین کے تعلقات دوستانہ ہیں