28 اکتوبر 2013 - 20:30
یورپی یونین کی طرف سے امریکہ پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین نے امریکہ کی جاسوسی کا جواب دیتے ہوئے امریکہ پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: یورپی یونین نے امریکہ کی جاسوسی کا جواب دیتے ہوئے امریکہ پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمن حکام نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے امریکہ کے ساتھ ڈاٹا شیرنگ معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے اس فیصلے سے امریکہ بینکوں کے عالمی مواصلاتی سسٹم سویفٹ سے استفادہ نہیں کرسکے گا۔ درایں اثنا جرمنی کے وزیر قانون نے کہا ہے کہ اس سے امریکہ کو معلوم ہوجائے گا کہ اس کے تعلق سے یورپی یونین کی پالیسیوں میں تبدیلی آرہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے دوستوں اور اتحادیوں میں اسپین، امریکی جاسوسی کا تازہ ترین شکار ہے۔ خارجہ امور میں یورپی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے درمیاں اعتماد ختم ہوچکا ہے اور اب ہمارے لیڈروں اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے بڑی محنت کرنی ہوگي۔ ادھر اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی نیشنل سکوریٹی ایجنسی نے پینتیس ملکوں کے سربراہوں کی جاسوسی کی ہے۔ ادھر رویٹرز نے اطلاع دی ہے کہ امریکی کانگریس نے این ایس کے سربراہ سمیت امریکی انٹلیجنس ایجنسیوں کے اعلی حکام کو طلب کرکے عالمگیر جاسوسی کاروائيوں کے بارے میں وضاحت طلب کی  ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲