27 اکتوبر 2013 - 20:30
شمالی وزیرستان میں طالبان کے بم دھماکوں میں ایک فوجی ہلاک 5 زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کے دومختلف مقامات پر طالبان دہشت گردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پانچ مختلف مقامات پر نو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ سات بارودی سرنگوں کو بم ڈسپوزل ٹیموں نے ناکارہ بنا دیا جبکہ دو مقامات پر نصب بارودی سرنگیں پھٹنے سے ایک فوجی جوان ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ طالبان دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں طالبان دہشت گرد غیر ملکی دہشت گردوں سے ملکر پاکستان کو کمزور بنانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پاکستانی حکومت اورپاکستانی  عدلیہ نے آج تک کسی طالبانی دہشت گرد کو قرار واقعی سزا نہیں دی ہے اور نہ ہی کسی طالبانی کو پھانسی پر لٹکایا ہے۔ اگر طالبان دہشت گردوں کو اسلامی قوانین کی روشنی میں سزائيں دی جاتیں تو پاکستان سے آج تک طالبان کا صفایا ہوجاتا ہے لیکن پاکستان کی موجودہ حکومت کے پاس طالبان کے لئے نرم گوشہ موجود ہے ۔.......

/169