26 اکتوبر 2013 - 20:30
صدر مملکت سے اخضرابراہیمی کی ملاقات

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے آج تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

ابنا: شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے آج تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر مملکت جناب حسن روحانی نے کہا کہ ایران، شام میں جاری تشدد روکنے اور امن قائم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کرے گا۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اخصر ابراہیمی سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ بات بڑی امید افزا ہے کہ اب مختلف ممالک اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ شام کا بحران، فوجی طریقوں سے حل نہیں ہوسکتا بلکہ اسے سیاسی طریقوں سے حل کیا جانا چاہیئے۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ شام میں دو مسئلوں پر زیادہ اشتراک نظر پایا جاتا ہے۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ شام کے بحران میں دخیل تمام فریق اس بات کو سمجھ رہے ہیں کہ شام میں مختلف ملکوں کے دہشتگردوں کی موجودگي، روزانہ عوام کا قتل عام اور دسیوں لاکھ شامی شہریوں کا آوارہ وطن ہونا، ناقابل قبول ہے اور اس بات کو بھی سمجھ رہے ہیں کہ علاقے کے ممالک، شام کے بحران سے متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ شام کا مسئلہ، شامی عوام کے حق خودارادیت اور ان کے فیصلوں کے مطابق آزادانہ انتخابات کے ذریعے ہونا چاہیے جس میں تمام گروہ شرکت کریں۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام میں امن و استحکام لانے کے لئے تمام کوششیں بروئےکار لانے کو تیار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲