ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ یورینیم کی افزودگي، ایران کا مسّلمہ حق ہے۔ علاالدین بروجردی نے تہران میں ایک نشست میں کہا کہ مغربی ملکوں نے فردو ایٹمی سائیٹ کے بند کرنے کی شرط لگائي ہے لیکن یہ سائيٹ ہماری ریڈ لائين اور اسے ہرگز بند نہيں کیا جائے گا اور اگر صیہونی حکومت کوئي حماقت کرنا چاہے تو وہ کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ اس سائیٹ پر حملے نہیں کئے جاسکتے۔ علاالدین بروجردی نے کہا کہ مغرب کو ملت ایران کے ایٹمی حقوق تسلیم کر لینے چاہئیں اور ایران اپنے تحقیقاتی اور علمی کاموں کو آگے بڑھانے کےلئے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی اجازت کا منتظر نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا چونکہ ایران این پی ٹی معاہدے کا رکن ہے لہذا مغرب کو ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کرنا چاہئیں۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ صیہونی حکومت میں اتنی توانائي نہیں ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرسکے۔ انہوں نے تہران کے تحقیقاتی ایٹمی ری ایکٹر کے تعلق سے مغربی ملکوں کی وعدہ خلافی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ری ایکٹر سے آٹھ لاکھ کینسر کے مریضوں کےلئے دوائيں تیار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی وعدہ خلافی کے بعد ایرانی ماہرین نے اپنی توانائيوں سے ایک بار پھر مغرب سمیت سب کو حیران کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475950
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ یورینیم کی افزودگي، ایران کا مسّلمہ حق ہے۔