26 اکتوبر 2013 - 20:30
شام: دہشت گردوں سے اسرائیلی ہتھیار بر آمد

شامی فوج نے غوطہ کے علاقے میں 40 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان سے بڑی مقدار میں یہودی ریاست کے تیار کردہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کو برآمد کرکے ضبط کرلیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ایک آپریشن آفیسر نے العالم کو بتایا کہ فوج نے میدعہ کے علاقے میں دہشت گردوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اس کاروائی میں چالیس تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے برآمدہ اسلحہ اور گولہ بارود اسرائیلی ساخت کا تھا۔ اس ہتھیاروں اسرائیلی میزائل "لاو" بھی شامل تھے جن پر لواء الاسلام نامی دہشت گرد تنظیم کا نام کندہ کیا گیا تھا۔ میدعہ کا علاقہ مسلح دہشت گردوں کے درمیان نقطہ اتصال سمجھا جاتا تھا لیکن شامی فوجی دستوں نے گھات لگا کر 40 دہشت گردوں کو اس علاقے میں موت کی نیند سلا دیا۔ ادھر حجیرہ میں ہونے والی ایک جھڑپ ميں بھی النصرہ کے درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور فوج نے بساتین الملیحہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا اور دمشق کے مغربی علاقے المصانع میں پیشقدمی کرکے المعضمیہ میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کا کنٹرول حاصل کیا۔ فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی طرف سے بم دھماکوں کو محاذ جنگ میں ان کی بھاری شکست کا شاخسانہ قرار دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭