اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیراز کے اہلسنت کے امام جمعہ عبد الواحد خواجوی نے ریڈیو معارف سے امیر المومنین حضرت (ع) کے مقام و منزلت کے بارے میں دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا: حضرت علی پیغمبر اسلام کے چچازاد بھائی تھے جو بچپن سے ہی آپ اور ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے زیر تربیت رہے اور بڑے ہو کر رسول خدا کی بہترین اور محبوب ترین اولاد حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی۔انہوں نے کہا: آپ نے بچپن میں ہی اسلام قبول کر لیا اور صدر اسلام سے ہی رسول خدا(ص) کے حامی اور مددگار رہے اور رسول اسلام کی رحلت کے بعد اپنی شہادت کے وقت تک آپ کی زندگی مکمل طور پر اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی پیروی میں گزری۔عبد الواحد خواجوی نے واضح کیا: رسول خدا(ص) اپنے تمام کاموں میں حضرت علی کے ساتھ مشورہ کرتے تھے جب آنحضرت مکہ مکرمہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کرنا چاہتے تھے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ آنحضرت کے بستر پر سوئے تاکہ دشمنان اسلام آنحضرت کو کوئی صدمہ نہ پہنچا سکیں، آپ کا یہ عمل انتہائی شجاعت، بہادری اور ایثار و قربانی کو بیان کرتا ہے۔ اس کے بعد آپ اہلبیت پیغمبر (ص) کو مکہ سے مدینہ لے کر گئے۔شیراز کے اہلسنت کے امام جمعہ نے بیان کیا: حضرت علی کا ایک لقب حیدر کرار ہے اور اہلسنت کے نزدیک ’’ اسد اللہ الغالب‘‘ کے لقب سے معروف ہیں یعنی ایسا شیر جو ہمیشہ کامیاب ہے یہ لقب صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مخصوص ہے۔ خلاصہ یہ کہ آپ کے فضائل بے شمار ہیں اور سب کی طرف یہاں اشارہ کرنا ممکن نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
25 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475783
شیراز کے اہلسنت کے امام جمعہ نے کہا: حضرت علی نے بچپن میں ہی اسلام قبول کر لیا اور صدر اسلام سے ہی رسول خدا(ص) کے حامی اور مددگار رہے اور رسول اسلام کی رحلت کے بعد اپنی شہادت کے وقت تک آپ کی زندگی مکمل طور پر اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی پیروی میں گزری۔