25 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران کے خلاف پاپندیوں پر نکتہ چینی

ایک بین الاقوامی جج نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں ایک قسم کی نسل کشی ہے ۔

ابنا: بین الاقوامی جج " آلفرڈ لمبر مونٹ وبر" نے کہا کہ امریکہ ، ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرکے، کہ جو دواؤں کی قلت کے سبب بہت سے ایرانی مریضوں کی جان خطرے میں پڑنے کا باعث بنی ہیں، درحقیقت ایک طرح کی نسل کشی کررہا ہے ۔ انھوں نےان اقدامات کو انسانیت کے خلاف بربریت اور جارحانہ اقدام  قرار دیا ۔ اس بین الاقوامی جج نے کہا کہ یہ پابندیاں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معیارات اور نورنبرگ کے اصولوں کے منافی ہے ۔ امریکہ کی ایران کے خلاف پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے سبب عائد پابندیوں کے با‏عث تمام بیماروں سے زیادہ سخت علاج مریض متاثر ہوئے ہیں۔

.......

/169