ابنا: ہندوستان کے جیدعلما نے حکمراں جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کی جانب سے مسلم نوجوانوں کے بارے میں دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے راہول گاندھی سے فوری طور پر معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حکمراں جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے جمعرات کو مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیاتھا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے مظفرنگر فسادات کے متاثرہ مسلمانوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو کے عالم دین سیف عباس نقوی نے اس قسم کے دعووں کو مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے کئی ملین مسلمان امن پسند اور محب وطن ہیں اور ان کے مسائل کو سمجھنے کے بجائے ان پر ناامنی پھیلانے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ہندوستان کے کئی مسلم رہنماوں نے بھی راہول گاندھی کی جانب سے مسلم نوجوانوں کے بارے میں دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے راہول گاندھی سے غیر مشروط طورپر معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475451
ہندوستان کے جیدعلما نے حکمراں جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کی جانب سے مسلم نوجوانوں کے بارے میں دیئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے راہول گاندھی سے فوری طور پر معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔