22 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکہ کی وسیع جاسوسی, یورپی پارلیمنٹ برہم

یورپی پارلیمنٹ نے امریکہ کی جاسوسی میں معاونت کرنے والی کمپنیوں کو سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: فرانس کے خلاف امریکہ کی وسیع جاسوس سرگرمیوں سے یورپی پارلیمنٹ برہم ہے اور اس پارلیمنٹ میں شہری آزادی کے کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو کمپنیاں شہریوں کی ذاتی معلومات سے غلط فائدہ اٹھائيں گي ان پر پابندیاں لگائي جائيں گي۔ اب یورپین کونسل کو اس بل  کی منظوری دینی ہوگی۔ یورپی پارلمینٹ نے کہا ہے کہ سائبر کمپنیوں کو لوگوں کی ذاتی معلومات سے استفادہ کرنے کے لئے ان کی اجازت لینی چاہیئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جو کمپنیاں یورپی یونین کے قوانین پر عمل نہیں کریں گی انہیں ان کے سرمائے کا پانچ فیصد حصہ جرمانے میں دینا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲