22 اکتوبر 2013 - 20:30
ڈرون حملے پاکستان، امریکاتعلقات میں خلش کاباعث

پاکستان کےوزیراعظم نے ڈرون حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ابنا: پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف نےکل واشنگٹن میں امریکی ادارہ برائے امن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے پاک امریکاتعلقات میں خلش کاباعث بنتے ہیں، یہ بندہونے چاہییں، ڈرون حملوں کے معاملے نے ہمارے لوگوں کو بری طرح سے پریشان کر رکھا ہے۔ حال ہی میں ہماری سیاسی جماعتوں نے قومی کانفرنس کے اعلامیے میں کہہ دیا تھا کہ ڈرون کا استعمال نہ صرف ہمارے علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی ہے بلکہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے ہمارے عزم اور کوششوں کے بھی خلاف ہے۔
پاکستان کےوزیراعظم  کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اصل خطرہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے ہے لیکن پاکستان نہ تو دہشت گردی کا ذریعہ ہے اور نہ ہی اس کا مرکز، درحقیقت پاکستان دس سال سے اس کا شکار ہے۔

.......

/169