21 اکتوبر 2013 - 20:30
شام کے بارے ميں امريکي فتنہ انگيزي شروع

امريکي وزير خارجہ جان کيري نے شام کے آئندہ صدارتي اليکشن ميں بشار اسد کے اميدوار بننے کي مخالفت کي ہے.

ابنا: امريکي وزير خارجہ جان کيري نے قطر کے وزير خارجہ خالد العطيہ اور سعودي عرب کے وزير خارجہ سعود الفيصل سے ملاقاتوں ميں، دمشق حکومت کے خلاف ريشہ دواني کا سلسلہ جاري رکھا –

انہوں نے شام ميں سرگرم  انتہا پسند دہشتگردوں کي حامي  دونوں عرب حکومتوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ميں شام کے بحران کے پر امن حل کو صدر بشار اسد کے اقتدار سے ہٹنے کے ساتھ مشروط کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بشار اسد اقتدار ميں ہيں کوئي پر امن حل ممکن نہيں ہے-

جان کيري نے کہا کہ اگر بشار اسد يہ سوچ رہے ہيں کہ شام کے صدارتي اليکشن ميں حصہ ليکے اقتدار ميں باقي رہيں اور بحران کو حل کريں تو ميں يقين کے ساتھ کہتا ہوں کہ جبتک وہ اقتدار ميں باقي رہيں گے يہ مسئلہ باقي رہے گا اور جنگ جاري رہے گي –امريکي وزير خارجہ جان کيري نے يہ بيان ايسي حالت ميں ديا ہے کہ وہ لندن ميں شام کے مخالفين کے اجلاس ميں شرکت کے لئے منگل کو لندن روانہ ہوئے ہيں-

.......

/169