21 اکتوبر 2013 - 20:30
شام، سو سے زائد دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

شام میں سو سے زائد دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ شام کے ٹی وی کے مطابق ایک سو انتالیس دہشتگردوں نے خود کو سکیورٹی فورسز کےحوالے کردیا۔

 ابنا: شام کی فوج نے ان دہشتگردوں سے یہ وعدہ لے کر کہ وہ دوبارہ  ہتھیار نہیں اٹھائيں گے، انہیں رہا کردیا۔ حال ہی میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد نے شام میں ہتھیار ڈالے ہیں۔ دوسری طرف شام کی فوج نے حمص کے مضافات میں دہشتگردوں کے قبضے سے کئي علاقے آزاد کرالئے ہیں۔ فوج نے دہشتگردوں کے دسیوں ٹھکانے تباہ کرنے کےساتھ ساتھ ہتیھار اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج نے دمشق کے جنوبی مضافات میں فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ یرموک کو بند کردیا اور اس کیمپ سے دہشتگردں کا صفایا کررہی ہے۔

.......

/169