21 اکتوبر 2013 - 20:30
ترکی میں عید سعید غدیر کی تقریبات

ترکی میں عید سعید غدیر کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور اس ملک کے مختلف شہروں میں اس حوالے جشن کی تیاری اپنے عروج پر ہیں۔

ابنا: ترکی کے شہروں حاتای ، استنبول اور ایغدیر میں عید سعید غدیر خم کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئی ہیں اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام نے ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور شعراء نے مقامی زبانوں میں مولاعلی علیہ السلام کی شان میں اشعار پڑھے اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔ قابل ذکر ہے کہ مولاعلی علیہ السلام کی ولایت کی مناسبت سے منعقدہ ان تقاریب میں شیعوں کے ساتھ ساتھ اہل سنّت نے بھر پور طریقے سے شرکت کی اور اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ ایغدیر شہر کے مسلمانوں نے اس شہر کی مسجد امام علی علیہ السلام میں عید سعید غدیرکی مناسبت سے جشن منعقد کیا اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی اور مٹھائی و شربت سے مہمانوں کی تواضع کی۔

.......

/169