21 اکتوبر 2013 - 20:30
افغانستان، قاتل ڈرون کے حملے جاری، عوام کا امریکا کے خلاف مظاہرہ

افغانستان پر امریکہ نے ایکبار پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ کل رات افغانستان کے مشرقی صوبے وردک کے ایک علاقے پر کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ابنا: افغانستان پر امریکہ نے ایکبار پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ کل رات افغانستان کے مشرقی صوبے وردک کے ایک علاقے پر کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اس سے قبل افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ  کے ایک علاقے پر ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اتوار کے روز بھی ہونے والے ڈرون حملے میں چھے افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے تھے۔ افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان پر اب حملے نہیں کریگا۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان پر امریکی ڈرون حملوں کا مسئلہ، کہ جن میں زیادہ ترعام شہری مارے جارہے ہیں، کابل اور واشنگٹن کے درمیان ایک اہم اختلافی مسئلہ بنا ہوا ہے۔دوسری جانب دار الحکومت کابل میں امریکا کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل میں پیر کوہزاروں افراد نے امریکا مخالف زبردست مظاہرہ کیا جس میں صوبہ وردک کے عوام بھی شریک تھے۔ اس مظاہرے میں لوگوں نے امریکا کے خلاف نعرے لگائے اور صوبہ وردک سے غیر ملکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر امریکی فوجیوں نے صوبہ وردک سے انخلا نہیں کی تو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مظاہرین نے صوبے وردک کے لوگوں کے قتل اور ایذا رسانی کے ملزم فوجیوں پر مقدمہ جلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ غصے میں بھرے مظاہرین نے جم کر امریکی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکا چلے جاؤ کے نعرے بلند کئے۔

.......

/169