ابنا: جان مک ہیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں کمی کے اقدام سے، فوجی سازوسامان کو جدید بنانے کے منصوبے ملتوی اور یا منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ امریکی بّری فوج کے اس عہدیدار نے بّری فوج کی کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں خدشات کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں کمی سے کافی ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور اگر فوجی بجٹ میں مزید کمی کی گئی تو اور دوسرے پروگرام بھی متاثر ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے حالیہ معاشی بحران کی وجہ سے یہ ملک کافی مسائل سے دوچار رہا ہے یہانتکہ امریکہ دیوالیہ ہوجانے کے دہانے جاکھڑا ہوا تھا۔ لیکن اقتصادی ماہرین اور سیاسی تجزئیہ نگار کا کہنا ہے کہ شام اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی شکست کے بعد امریکی حکومت نے اس مسئلے پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے اس اقتصادی بحران کا ڈرامہ رچایا ہے۔
.......
/169