20 اکتوبر 2013 - 20:30
انٹر پول نے طارق الہاشمی کی گرفتاری کی درخواست رد کر دی

انٹر نیشنل پولیس انٹر پول نے عراق کے مفرور نائب صدر کی گرفتاری اور ان کو عراق کے حوالے کرنے سے اجتناب کیا ہے۔

ابنا:  براثا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹر پول نے اپنی انٹر نیٹ سائٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے مفرور نائب صدر " طارق الہاشمی " کہ جس کو عراق کی اعلی عدالت کی جانب سے اس کی غیر موجودگی میں چلائے جانے والے مقدمہ میں سزائے موت ہو چکی ہے کو عراق کی حکومت کے حوالے نہیں کرے گی۔ انٹر پول نے دعوی کیا کہ عراق کے جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور قیدیوں کو انسانی حقوق کے قوانین کی بنیاد پر سزائیں نہیں دی جاتیں اس لحاظ سے  انٹر پول " طارق الہاشمی " کو اس وقت گرفتار کرے گی، جب عراق میں ایسی حکومتی  تشکیل ہو کہ جو انسانی حقوق کی بنیادوں پر قیدیوں کے ساتھ برتاؤ کرے۔ یادرہے کہ " طارق الہاشمی مئی دو ہزار گیارہ تک عراق کے نائب صدر تھے۔ ان پر الزام تھا کہ عراق کے علاقے کردستان میں انہوں نے دھشتگردانہ کاروائیوں کی سرپرستی کی ہے ۔ " طارق الہاشمی عراق سے قطر اور پھر سعودی عرب فرار کرگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲