ابنا: فوجی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے کل شام قصور سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے دمالا گاوٴں کے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی پر بھارتی گولہ باری بند ہو گئی۔ دوسری جانب سرحد پر جاری کشیدگی کے سبب چپراڑ، بجوات، سجیت گڑھ، عمرانوالی اور شکرگڑھ سیکٹروں کے مکینوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور وہ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ فائرنگ اور گولہ باری سے گھروں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
.......
/169