19 اکتوبر 2013 - 20:30
دھمکیوں کے مقابلہ میں جامع منصوبے پر عمل درآمد کی تیاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نےخطرات و دھمکیوں کے مقابلے کے لئے برّی فوج کے ثامن الائمہ نامی جامع منصوبے کی تدوین اور اس پر عمل درآمد کی خبر دی ہے

ابنا:  اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نےخطرات و دھمکیوں کے مقابلے کے لئے برّی فوج کے ثامن الائمہ نامی جامع منصوبے کی تدوین اور اس پر عمل درآمد کی خبر دی ہے۔ایران کی ایسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل " احمد رضا پوردستان " نے آج تھران میں اس منصوبے پر کام کرنے والے فوجی افسروں کے اجلاس میں ، خطرات و دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی مسلح افواج کے جامع منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں دھمکیوں و خطرات کے نئے رخ نمایاں ہوگئے ہیں اور یہ خطرات و دہمکیاں ماضی سے مختلف ہیں۔ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل " احمد رضا پوردستان " مزید کہا کہ فوجی و اسٹراٹیجک امور کے ماہرین ، موجودہ دور پر حکمفرما فضاء کو عدم توازن کی حامل فضاء قرار دیتے ہیں،  جبکہ علاقائی جنگوں میں اس کا تصور موجود نہیں ہے بلکہ دو ملکوں کے آمنے سامنے آنے پر مختلف ٹیکنالوجی کے استعمال پر اس کا مشاہدہ ہوتا ہے، اور یہ شرائط ہی عدم توازن کی فضاء کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے نئی فضاء کو نظر میں رکھتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ثامن الائمہ جامع منصوبہ ایران کی مسلح افواج کی کاوشوں اور محنت کے نتیجے میں سامنے آیا ہے اور اس منصوبے میں ایران کی مسلح افواج کے برسوں کے تجربات شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲