ابنا: لارنس فریمن نے پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویں میں کہا کہ کئی دہائيوں سے عالمی سطح پر غربت کے حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے ، لیکن افریقہ میں بھوک ، غربت ، غذا کی قلت کی بنا پر کروڑوں انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور یہ نسل کشی کی پالیسی ہے۔ فریمن نے تاکید کی کہ عالمی برادری حتمی طور پر افریقہ میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کی توانائی رکھتی ہے ، لیکن ان مسائل پر توجہ نہیں دی جاتی۔ فریمن نے کہا کہ عالمی برادری اس بات کے درپے ہے کہ صرف چند گروہ افریقہ میں قدرتی ذرائع کو اپنے کنٹرول میں رکھیں۔
.......
/169