19 اکتوبر 2013 - 20:30
خطے میں حزب اللہ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے حامی دھڑے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ خطے میں حزب اللہ کے کردار سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

ابنا: علی فیاض نے حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا حزب اللہ کو کمزور کرنے یا اس پر انگلیاں اٹھانا اس بات کا اعتراف ہے کہ حزب اللہ خطے میں علاقائی اور عالمی لحاظ سے اثر و رسوخ کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے ہمیشہ سے لبنان کی حمایت کے دائرے میں علاقے میں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کیا ہے اور حزب اللہ گفتگو، مفاہمت اور لبنان میں امن و یکجہتی پر یقین رکھتی ہے۔

.......

/169