ابنا: بیس لاکھ سے زائد حجاج مناسک حج کی تکمیل اور طواف ِ زیارت کے بعد اپنی رہایش گاہوں میں مقیم ہیں۔تاہم مقامی افراد اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ جد ہ ائیر پورٹ کا حج ٹرمینل انیس اکتوبرسے آپریشنل ہوجائیگاجس کے ساتھ ہی بیرونِ ملک سے آئے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ یکم ذی الحج کے بعد مکہ مکرمہ پہنچنے والے حجاج کرام کی مدینہ منورہ کے لیے روانگی شروع ہوچکی ہے جہاں وہ روضہ رسول کی زیارت اور چالیس نمازیں ادا کریں گے۔......./169
18 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 473699
جدہ…فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ کل سے شروع ہو گا۔