18 اکتوبر 2013 - 20:30
ہندوستان اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستان اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں پاکستانی علاقے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی عسکری ذرائع کے مطابق، ہندوستانی فوج نے سیالکوٹ کے ہڑپال سیکٹر میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
فائرنگ سے سجاد نامی ایک شخص ہلاک جب کہ دو شہری زخمی ہوگئے۔
غور طلب ہے کہ یہ دونوں ہمسایہ ممالک ایک دوسرے پر فائرنگ کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
جمعرات کو بھی سرحد پر ہونے والی فائرنگ میں پاکستان رینجرز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔
ہندوستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے اہلکاروں نے پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی کی تھی۔
حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات کے باعث کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
.......
/169