17 اکتوبر 2013 - 20:30
اسلام دشمن طاقتیں دین اسلام کو تشدد پسند دین ظاہر کر رہی ہیں

خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی بھی ملک پر جارحیت نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں کچھ ممالک ایسے ہیں جنہوں نے دیگر ملکوں پر جارحیت اور قبضہ کرکے بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کي گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں ایران کے خلاف بالخصوص پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مغرب کی بہانہ بازی کی مذمت کی۔ خطیب جمعہ تہران نے پانچ جمع ایک کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں ایرانی مذاکرات کار ٹیم کی موثر کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب ایٹمی پروگرام کے بہانے ایران پر دباو ڈال رہا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکی حکام کی اس بات کو مسترد کیا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام علاقے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں اور وہ علاقے کی سکیورٹی کا سب سے بڑا حامی ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے استفادہ کرنے اور ان کے پھیلاؤ کے حرام ہونے کے بارے میں رہبرانقلاب اسلامی کے فتوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کا یہ فتوی کوئي سیاسی فتوی نہیں بلکہ ایک مذہبی فتوی ہے اور واجب العمل ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی بھی ملک پر جارحیت نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں کچھ ممالک ایسے ہیں جنہوں نے دیگر ملکوں پر جارحیت اور قبضہ کرکے بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ آیت اللہ کاشانی نے گذشتہ برسوں میں ایران فوبیا اور مسلمانوں میں تفرقہ اندازی کو مسلمانوں کے خلاف سامراج اور صیہونیت کی اہم ترین سازشیں قراردیا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ مغرب اور اسلام دشمن طاقتیں تفرقہ اندازی اور جنگوں کے سہارے  دین اسلام کو تشدد پسند دین ظاہر کررہی ہیں جبکہ دین اسلام دین عدل  و انصاف ہے اور انتھا پسندی سے اس کا کوئي واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سامراج اور صیہونیزم کی دشمنی کبھی ختم نہیں ہوگي اور وہ ہر بہانے سے اسلام کے خلاف سازشیں کرتے رہیں گے۔ خطیب جمعہ تہران نے سلفی گروہ اور اسکے جرائم کو عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کا سبب قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ وہابی فرقہ سامراج کی سازشوں کے مطابق اسلام کے نام پر مسلمانوں کے خلاف ہرطرح کے جرائم ڈھا رہا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہاکہ سلفی فرقہ غلط اور جھوٹے افکار و نظریات کی اساس پر قائم ہوا ہے اور یہ فرقہ نہ رسول اللہ کا تابع ہے اور نہ ہی دین کا بلکہ اس بہانے صرف تشدد ڈھاتا ہے ۔ خطیب جمعہ تہران نے مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ حقیقی مسلمانون کو آج کے حساس حالات میں حقیقی اسلام کی تبلیغ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہون نے کہاکہ ولایت فقیہ اسلام ناب محمدی کی تشریح و تبیین اور سلفی فرقے کا جھوٹ واضح کرنے کے لئے مسلمانوں کے لئے بنیادی ضرورت رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲