ابنا: کانگريس نے شٹ ڈاؤن کے خاتمے اور قرضے کا بل منظور کرليا ہے اور امريکي صدر اوباما کے دستخط کے بعد يہ بل اب قانون بن گيا ہے-واضح رہے کہ امريکا ميں مالياتي بل پر حکومت اور ريپبليکن اکثريت والي کانگريس کے درميان تنازعے کے بعد يکم اکتوبرسے سرکاري ادارے بند ہوگئے تھے –اس درميان قرض کي حد ميں اضافے کي ڈيڈلائن بھي قريب آرہي تھي جس کي وجہ سے امريکا کو نادہندگي کا خطرہ تھا اور امريکا سميت دنيا بھر کي معيشت پر بحران کا سايہ منڈلا رہا تھا –سولہ دن تک شٹ ڈاؤن جاري رہنے کے بعد حکمراں ڈيموکريٹس اور اپوزيشن ريپبليکن مفاہمتي راستہ نکالنے پر آمادہ ہوگئے اور نتيجے ميں شٹ ڈاؤن کے خاتمے اور قرضوں کي سطح ميں اضافے کا بل سينٹ اور ايوان نمائندگان سے منظور کرليا گيا جس کے بعد امريکا ميں پائي جانےوالي بے چيني ختم ہوگئي –اس موقع پر وائٹ ہاؤس ميں صحافيوں سے خطاب کرتے ہوئےامريکي صدر اوباما نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو ملک کو آگے لے جانے کے لئے اسي طرح کے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا- انہوں نے کہا کہ کانگريس کے اراکين کي ترجيح سياست نہيں بلکہ ملکي مفاد ہونا چاہئے-
.......
/169