ابنا: جاری کئے جانے والے ان اعدادوشمار میں ساٹھ سے زائد فلسطین کے سابق وزراء اور پارلیمانی نمائندے بھی شامل رہے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ گرفتار کئے جانے والے فلسطینیوں میں صحافی اور یونیورسٹی کی شخصیات بھی شامل رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست، اپنے اس غیر انسانی اقدام کے نتیجے میں عوفر اور النقب جیسی بہت سی ایسی جیلوں سے بھی استفادہ کرنے پر مجبور ہوئی ہے جو بند کردی گئی تھیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے دو سو نّوے سے زائد فلسطینیوں کو غرب اردن اور بیت المقدس سے جلا وطن کیا ہے۔فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی قیدیوں کی وزارت نے عالمی اداروں۔ مسلمان تنظیموں اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی صہیونی جیلوں سے رہائی کیلئے سرگرم عمل ہوں اور موثر اقداقات عمل میں لائیں۔
.......
/169