ابنا: مذاکرات کے اس دور میں ایران نے گروپ پانچ جمع ایک کو اپنا ایک نیا مجّوزہ منصوبہ پیش کیا۔ فریقین نے آئندہ سات اور آٹھ نومبر کو جنیوا میں ہی دوبارہ مذاکرات کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف نے جنیوا میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون سے ملاقات کے علاوہ ان مذاکرات کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب میں شرکت بھی کی۔ انھوں نے سوئٹزرلینڈ کے اپنے ہم منصب سے ملاقات اور مذاکرات کے چار دور کی میزبانی کرنے پر ان کے ملک کی قدردانی بھی کی۔
.....
/169