ابنا: الیکسے پوشکوو نے ٹویٹر پر اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ شامی حکومت کے مخالفین آزاد نہیں ہیں ۔ انہوں لکھا کہ بعض ممالک جنیوا کانفرنس کو ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے اپوزیشن کے ایک گروپ نے کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز شام کی نام نہاد قومی کونسل نے اعلان کیا تھا کہ وہ شام بارے بین الاقوامی کانفرنس میں حصہ نہیں لے گی اور اس نے دھمکی دی تھی کہ اگر مخالفین نے جنیوا کانفرنس میں شرکت کی تو شامی قومی کونسل ان سے علیحدہ ہو جائے گی۔
.......
/169