14 اکتوبر 2013 - 20:30
جواد ظریف اور کیتھرین اشٹن کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹن نے مختلف موضوع خاص طور پرایران کے جوہری موضوع پرگفتگو کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹن نے مختلف موضوع خاص طور پرایران کے جوہری موضوع پرگفتگو کی۔ہرچند کہ ابھی تک ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آئيں لیکن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  اور یورپی یونین کی سربراہ نے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں ایران کی نئی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کیتھرین اشٹن سے ملاقات سے قبل کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ1+5 کےمابین نئے دور کے مذاکرات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں15 اور16 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں۔

.......

/169