14 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران کے خلاف پابندیاں اٹھائے جانے کا امکان

امریکہ کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک مذاکرات کے بعد تہران کے خلاف عائد پابندیاں فوری طور پر اٹھائی جاسکتی ہیں۔

ابنا: امریکہ کے اس عہدیدار نے اپنا نام خفیہ رکھے جانے کی شرط پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کی آمادگی رکھتا ہے اور صرف مذاکرات کی کامیابی کا انتظار ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک درمیان آج جنیوا میں دو روزہ مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔ ان مذاکرات سے قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فریقین کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی مذاکرات ہوچکے ہیں۔  

.......

/169