ابنا: شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا تین روزہ اجلاس 22 اکتوبر سے مسجد و امام بارگاہ جامعہ الصادق کراچی کمپنی اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ جعفریہ یوتھ راولپنڈی ڈویژن کے ناظم جعفر نقوی کے مطابق اس تین روزہ اجلاس میں ملک بھر سے ایس یو سی اور ذیلی اداروں اور شعبوں کے مسئولین اور نمائندگان اور صوبائی صدور خصوصی شرکت کرینگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران ایس یو سی کی مجموعی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ مستقبل کیلئے پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔ اجلاس سے سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور دیگر مرکزی راہنما خصوصی خطاب کرینگے جبکہ جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی اظہار بخاری شعبہ یوتھ کی کارکردگی رپورٹ اور مستقبل کے منصوبے بھی پش کرینگے۔
.......
/169