12 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکہ اپنی تاریخ کے خطرناک ترین دور میں داخل ہورہا ہے

عالمی بینک کے سربراہ جیم یونگ کیم نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی تاریخ کے خطرناک ترین دور میں داخل ہورہا ہے۔

ابنا: عالمی بینک کے سربراہ جیم یونگ کیم نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی تاریخ کے خطرناک ترین دور میں داخل ہورہا ہے۔ انھوں نے عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس کے اختتام پر ایک بیان میں امریکہ کے معاشی بحران پر سخت انتباہ دیا اور کہا کہ امریکی حکومت اور اس ملک کی کانگریس کے درمیان اگر کوئی سمجھوتہ یا مفاہمت نہیں ہوتی ہے تو امریکہ اپنے زوال سے مزید قریب ہوجائیگا اور اس ملک کا دیوالیہ ہوجائیگا۔  عالمی بینک کے سربراہ نے امریکہ کے بجٹ بحران کے حل کیلئے واشنگٹن کے فوری اقدام کی ضرورت پر تاکید کی۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ، نئے بجٹ بل کی منظوری میں پائے جانے والے اختلافات کی بناء پر یکم اکتوبر سے اپنے دیوالیہ ہونے کی طرف بڑھتا جارہا ہے جہاں بیشتر سرکاری ادارے بند پڑے ہوئے ہیں اور لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲