12 اکتوبر 2013 - 20:30
صدر کرزئی امریکی سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر اس وقت تک دستخط نہيں کریں گے جب تک دونوں ملکوں کے درمیاں بنیادی مسائل پر جاری اختلافات حل نہیں ہوجاتے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر حامد کرزئي نے ہفتے کو کابل میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جب تک حق حاکمیت، رات کےحملے اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے مسائل حل نہیں ہوجاتے سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کئے جائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور نیٹو کے فوجیوں کو قانونی استثنی دینے کےبارے میں اب بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری نے رات کے حملے اور عام شہریوں پر حملے روکنے  کے بارے میں ان کی شرط منظور کرلی ہے۔ واضح رہے امریکی صدر نے صدر کرزئي سے کہا تھا کہ سکیوریٹی معاہدے کو اکتوبر کےآخر تک حتمی شکل دیدیں۔ صدر کرزئي نے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کے بارے میں لویہ جرگہ سے مشورہ کریں گے اور اس کی منظوری کی ذمہ داری بھی لویہ جرگہ کے سپرد کردیں گے۔ درایں اثنا افغان سینیٹ کے بعض اراکین نے سکیوریٹی معاہدے کو لویہ جرگہ میں پیش کئےجانے کو آئین کے برخلاف قراردیا ہے اور کہا ہےکہ اس معاہدے کومنظوری دینا ان کا حق ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲