ابنا: ترکی کی کوسٹ گارڈ نے شام کے سو سے زائد پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترکی کے ٹی آر ٹی ، ٹیلی ویژن کی انٹر نیٹ سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ شامی باشندے ایک کشتی سوار تھے کہ استنبول کے ساحلی علاقے ساری یر کے قریب انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ترکی کے یہ باشندے غیر قانونی طور پر رومانیہ جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین و بچے شامل ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کی کوسٹ گارڈ گرفتار ہونے والے شامی باشندوں کو پولیس کے حوالے کردے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471417
ترکی کی کوسٹ گارڈ نے شام کے سو سے زائد پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔