10 اکتوبر 2013 - 20:30
حکومت اور طالبان کے مذاکرات میں اعتماد کا فقدان

حکومت پاکستان اور کالعدم طالبان کے مذاکرات میں اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے۔

ابنا: حکومت پاکستان اورکالعدم طالبان کے مذاکرات میں اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے۔ پاکستان کے تجزیہ نگارعطاالرحمان نے ریڈیو تہران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسودکی جانب سے جوشرائط رکھی گئی ہیں ان میں سے بعض کو قبول کرنا حکومت پاکستان کے اختیار میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے ماضی میں بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے تھے جو نا کام رہے اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کئے تھے۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نےحکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ،امریکی ڈرون حملے بند کرنے، طالبان کے دھشتگردوں کو رہا کرنے اور پاکستان کے نظام کو بدلنے سمیت کئی شرائط پیش کی ہیں۔ طالبان کی انتہا پسندی اور دھشتگردانہ کاروائیوں کے پیش نظر جن میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں پاکستان کے عوام اور اس ملک کی سیاسی اورمذھبی جماعتیں طالبان کے ساتھ مشروط مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ امن وامان کی برقراری کیلئے دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲