ابنا: خبررساں ایجنسی شبستان کے قرآنی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت اسلامی ثقافت و گائیڈنس کے شعبہ قرآن و عترت کے مشیر حجۃ الاسلام حمید محمدی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران قرآن کریم کے بارہویں امتحان کے بارے کہا ہے کہ یہ امتحان ۱۱اکتوبر بروز جمعہ کو پورے ملک میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ۷۵ہزار افراد شرکت کررہے ہیں۔انہوں نے اس امتحان کو ملک کے قرآنی مقابلے کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس امتحان کے انعقاد کا مقصد وزارت گائیڈنس کے دوہزارسے زائد قرآنی انسٹی ٹیوٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے کیونکہ طے شدہ معاہدوں کی بنا پر یہ وزارت خانہ ان قرآنی انسٹی ٹیوٹس کی حمایت کرتا ہے کہ جوبہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں اورقرآنی انسٹی ٹیوٹس کی حمایت کی ایک شرط ملک کے قرآنی مقابلوں میں افراد کی کامیابی ہے اوراس کے علاوہ ان انسٹی ٹیوٹس کی اپنی جانچ پڑتال اورملک میں موجود قرآنی صلاحیتوں کے مالک افراد کے تعارف کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنا بھی اس امتحان کے اہم اہداف میں سے ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشہ سالوں کے دوران شعبہ عترت اوراس سے مربوط پروگراموں کی پرتوجہ نہیں دی جاتی تھی لیکن اس سال اس شعبے میں بھی اقدامات کا آغازہوا ہے اوراسی وجہ سے اس سال قم اورجمکران میں دوتعلیمی کورسزمنعقد ہوئے ہیں اورعنقریب صوبہ اردبیل میں بھی ایک کورس منعقد ہونے والا ہے۔حجۃ الاسلام محمدی نے اس ادارے کے شعبہ عترت کے پروگراموں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال نہج البلاغہ اورصحیفہ سجادیہ کے میدان میں سات سواساتذہ کی تربیت کی جارہی ہے اور۲۳اکتوبرسے پورے ملک کے قرآنی انسٹی ٹیوٹس میں نہج البلاغہ اورصحیفہ سجادیہ کے کورسز کا آغازکیا جائے گا۔انہوں نے تلاوت قرآن کریم کے قومی منصوبے کی توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلاوت قرآن کریم کےقومی منصوبہ کہ جس کودوسال ہوچکے ہیں کو چھ نئے صوبوں میں اجراء کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس منصوبے کے انعقا دکا مقصد نوجوانوں کوقومی اوربین الاقوامی قراء میں تبدیل کرنا ہے اوراس وقت ۸۰۰ نوجوان اس منصوبے کے تحت اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ۱۱اکتوبربروزجمعہ کو پورے ملک میں قرآن کریم کا بارہواں امتحان منعقد ہورہا ہے جس میں ۷۵ہزارافراد شرکت کررہے ہیں اورگزشتہ امتحانوں کی نسبت اس مرتبہ تیس فیصد شرکت زیادہ ہے۔حجۃ الاسلام حمید محمدی نے کہا ہے کہ ان مقابلوں میں ایف اے، بے اے اورایم اے کےاسٹوڈنٹس شرکت کررہے ہیں جن میں ۶۲ہزارطالبات اور۱۳ہزار طلباءشامل ہیں۔وزارت اسلامی ثقافت وگائیڈنس کے شعبہ قرآن وعترت کے اعلان کے مطابق اس قرآنی امتحان کے نتائج ۲۱نومبرکواس شعبے کی سائٹ پراعلان کیے جائیں گے اوراس امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو سرٹیفکیٹ اور کیش اورمعنوی انعامات دیے جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ تہران کے البرز نامی سکول میں یہ امتحان لیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 470918
ایران کی وزارت اسلامی ثقافت و گائیڈنس کے شعبہ قرآن و عترت کے مشیر حجۃ الاسلام حمید محمدی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران قرآن کریم کے بارہویں امتحان کے بارے کہا ہے کہ یہ امتحان ۱۱اکتوبر بروز جمعہ کو پورے ملک میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ۷۵ہزار افراد شرکت کررہے ہیں۔