5 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران کے پارلیمانی اسپیکر کا انتباہ

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ملکوں میں دہشتگرد اور تکفیری گروہوں کی واپسی کے خطرے پر انتباہ دیا ہے۔

ابنا: ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے آج ایک بیان میں عراق کے شہر کاظمین میں کل رات ہونے والے بم دھماکے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بم دھماکے نے اسلامی ملکوں میں دہشتگرد اور تکفیری گروہوں کی واپسی کے خطرے گھنٹی بجادی ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ بعض ممالک، ظاہری مخالفت کا اظہار کرکے ان گروہوں کی خفیہ طور پر ہمہ جہتی مدد کررہے ہیں اور ہونے والی خونریزی کے ذمہ دار بھی، وہی ممالک ہیں جو ان گروہوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ فرزند رسول حضرت امام محمد تقی(ع) کی شب شہادت کے موقع پر کل رات عراق کے شہر کاظمین میں ایک دہشتگرد نے بم کا دھماکہ کرکے درجنوں کی تعداد میں شیعہ زائرین کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔

.......

/169