5 اکتوبر 2013 - 20:30

امریکی کمانڈوز نے لیبیا اورصومالیہ میں کارروائی کرکے القاعدہ کے اہم رہنما انس اللیبی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: امریکی کمانڈوز نے لیبیا اورصومالیہ میں کارروائی کرکے القاعدہ کے اہم رہنما انس اللیبی کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارتخانوں پر بم حملوں کے سلسلے سے امریکہ کو مطلوب تھا۔ 1998ء میں ہونے والے ان حملوں میں 224 افراد ہلاک ہوئے تھے۔انس اللبی کی گرفتاری میں مدد کے لیے امریکی حکومت نے 5 ملین ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سیلز نے صومالیہ کے ساحلی علاقے براوی میں بھی کارروائی کی اور شدت پسند تنظیم الشباب کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا ہے جو نیروبی شاپنگ مال حملے میں ملوث تھا۔ کل ایک خـر میں بتایا گیا تھا کہ صومالیہ میں الشباب کے رہنما کو گرفتار کرنے کے لئے برطانوی اور ترکی کے فوجیوں نے کارروائی کی جسے الشباب کے اہلکاروں نے ناکام بنادیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اور خلیج فارس کے عرب ممالک  کی خفیہ سروسز القاعدہ رہنماؤں کو گرفتار کرانے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کررہی ہیں۔ کیونکہ مذکورہ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا ایک طرف القاعدہ سے رابطہ ہے اور دوسری طرف وہ امریکہ کے ساتھ تعاون کررہی ہیں ۔خلیج فارس کے عرب ممالک  اور ترکی میں امریکی فوجی اڈے قائم ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں ترکی اور خلیج فارس کے عرب ممالک نے اسلامی سرزمین امریکہ کے حوالے کررکھی ہے اور ان ممالک کا کفار کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

.......

/169