ابنا: امریکی حکومت کا موجودہ شٹ ڈاون، امریکا میں قرضوں کے بحران میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آج لگاتار پانچویں دن امریکا میں حکومت کا کام کاج ٹھپ پڑا رہا۔دوسری جانب لوزیانا کے ہندوستانی نژاد گورنر بوبی جندل جو 2016 کے ممکنہ صدارتی امیدوار مانے جا رہے ہیں، نے تمام جماعتوں کے سیاستدانوں اور خاص طور پر باراک اوباما کو سرکاری شٹ ڈاون کے لئے ذمہ دار بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ امریکی عوام دیکھ رہے ہیں کہ دار الحکومت میں کیا ہو رہا ہے اور یہ بھی دیکھ رہے ہیں تمام جماعتوں کے لیڈر وہ کام نہیں کر رہے ہیں جن کے لئے ان کو منتخب کیا گیا ہے۔بابی جندل نے اوباما پر الزام لگایا ہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے خود کو اہم شکار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع اصلاحات کا مشورہ دیا جن میں امریکی آئین کی بجٹ دفعات میں متوازن بہتری کے ساتھ ہی کانگریس کے اراکین کے لئے منتخب ہونے کی حد بھی طے کرنا شامل ہے۔
.......
/169